باجوڑ دھماکہ،حکومت اور جے یو آئی نے متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا

باجوڑ دھماکہ،حکومت اور جے یو آئی نے متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے باجوڑ دھماکے کے متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی جانب سے شہدا کیلئے 5، 5، لاکھ ، زخمیوں کیلئے 3، 3 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے شہدا کیلئے 20، 20 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 7، 7 لاکھ روپے کا اعلان کیا،سربراہ جے یو آئی نے شہدا کے اہل خانہ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:پسندکی شادی کرنیوالی لڑکی اپنے شوہر کو چھوڑ کر والدین کیساتھ چلی گئی

ادھر وفاقی حکومت کی طرف سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاکہناتھاکہ شہداءکے لواحقین کو بیس بیس لاکھ روپے دیئے جائیں گے ، زخمیوں کو سات اور معمولی زخمیوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں۔یادرہے کہ اس سانحے میں کم از کم 54افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں