لاہور (عدالتی رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی رمشا کی استدعا پر والدین کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی، لڑکی نے بیان دیا کہ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہوں، شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، جس پر عدالت نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اسے والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ پاکستان ٹائم کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پسند کی شادی کرنے والی رمشا کی بازیابی کے لئے چینوٹ کے رہائشی دانش کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ یوی کو سسرالیوں نے زبردستی اغواءکر رکھا ہے، لہٰذا عدالت بیوی کو بازیاب کروا کر شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے۔