سالہ پاکستانی نے دوسری شادی کرلی

سالہ پاکستانی نے دوسری شادی کرلی

95 مانسہرہ (عابد ڈار سے ) پکھوال چوک کے 95 سالہ محمد زکریا نے بچوں کی رضامندی سے دوسری شادی کر لی، ان کی پہلی اہلیہ ایک دہائی سے زائد عرصہ پہلے وفات پاچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پسندکی شادی کرنیوالی لڑکی اپنے شوہر کو چھوڑ کر والدین کیساتھ چلی گئی

غلے کا کاروبار کرنیوالے محمد زکریا اپنی پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد سے خود کو کئی برسوں سے اکیلا محسوس کر رہے تھے جس کا اظہار بچوں سے بھی کیا لیکن اس وقت بچوں نے والد کی اس خواہش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن اب ان کے چھوٹے بیٹے نے دلہن تلاش کرتے ہوئے ان کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی ہے۔ پاکستان ٹائم کو معلوم ہوا ہے کہ محمد زکریا کی دوسری اہلیہ بھی بیوہ ہیں اور مقامی ہال میں دونوں کی شادی کی تقریب ہوئی اور ایک ساتھ جینے مرنے کے وعدے کیے گئے، محمد زکریا کی پہلی اہلیہ سے 12بچے ہیں جن سے ان کے کئی پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی ہیں، اپنے نانا دادا کی شادی پر بچوں کی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں