زیادہ بھیک مانگنے کیلئے باپ نے بیٹی کوزندہ جلا دیا

کراچی(کرائم رپورٹر)کورنگی زمان ٹاون میں والد کے مبینہ تشدد اور آگ لگانے سے شدید زخمی ہونے والی بچی فضاکئی روز زندگی وموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد ہسپتال میں انتقال کرگئی۔

یہ بھی پڑھیں:پسندکی شادی کرنیوالی لڑکی اپنے شوہر کو چھوڑ کر والدین کیساتھ چلی گئی

پاکستان ٹائم کے مطابق 3 سالہ فضا کے والدین گداگر ہیں، بچی کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی اور 6 محرم کو بچی کا والد اسے زبردستی اپنے ساتھ لے گیا تھا، بھکاری باپ نے 9 محرم کو تشویشناک حالت میں بچی کو ماں کے حوالے کیاتھا تاہم اس واقعے کے بعدسے بچی کے والدین غائب ہیں۔ ادھر بچی کی لاش لے جانیوالی اس کی نانی کا کہنا تھا کہ فضا کا بھکاری باپ نشے کا عادی ہے ، اس نے بھیک مانگنے کیلئے بچی کو جلایا تاکہ زیادہ پیسے ملے اور وہ مہنگانشہ کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں