پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی گھر کی چھت پر قتل

پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی گھر کی چھت پر قتل

پتوکی ( کرائم رپورٹر) گھر کی چھت پر سوئے ہوئے میاں بیوی کو رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس زرائع کے مطابق قتل ہونے والے دونوں میاں ،بیوی نے کچھ ماہ قبل پسند کی شادی تھی ،واقعہ غیرت کے نام پر قتل محسوس ہوتا ہے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق گلشن اڈہ پررات کے وقت گھر کی چھت پرمیاں،بیوی چھت پر سو رہے تھے جنہیں تاریکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتولین کی شناخت شگفتہ بی بی اور ذوالفقار کے نام سے ہوئیجو کانواں ملیاں کے رہائشی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پسندکی شادی کرنیوالی لڑکی اپنے شوہر کو چھوڑ کر والدین کیساتھ چلی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں