alema uzma khan

9مئی واقعات بارے بیان ریکارڈجلاﺅ گھیراﺅاور توڑ پھوڑ سے لاتعلقی کا اظہار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی بہنوں نے 9مئی واقعات کے حوالے سے مقدمات میں بیان ریکارڈ کر ادیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی کے سامنے بیان میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ۔عظمیٰ خان نے کہا کہ جناح ہاﺅس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک تھی تاہم جلاﺅ گھیراﺅ یا توڑ پھوڑ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے دوران زمان پارک میں موجود تھی ،جلاﺅ گھیراﺅ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شہریار آفریدی پھر گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں