ادارہ قومی بچت سکیموں نے چار نئی اسلامی پروڈکٹس متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا،شاندار شرح منافع

 اسلام آ باد (بزنس رپورٹر ) ادارہ قومی بچت سکیموں نے چارنئی اسلامی پروڈکٹس کے اجرا کا فیصلہ کر لیا جن سے صارفین کو 12.84 فیصد سے 20.80 فیصد تک منافع ملے گا،ثروا اسلامک ٹرم اکاونٹ کھولنے پر منافع کی سالانہ شرح 20.80 فیصد ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا 30 جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کرنے کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامک ٹرم اکاونٹ میں تین سالہ سرمایہ کاری بھی کی جا سکے گی، تین سالہ سرمایہ کاری پر ہرچھ ماہ بعد 17.40 فیصد منافع ملے گا،پانچ سال کی مدت کیلئے اسلامک اکاونٹ میں سرمایہ کاری کا آپشن بھی موجود ہیں،ثروا اسلامک سیونگ اکاونٹ میں کسی بھی وقت سرمایہ نکالنے کی سہولت ہوگی، اسلامک سیونگ اکاﺅنٹ میں ہر ماہ 19.50 فیصد تک منافع دیا جائے گا تاہم اکاﺅنٹ سے قبل از وقت رقم نکالنے کی صورت میں ایک فیصد تک چارجز ادارے کو دینا ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 24-2023 کی منظوری دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں