اسحاق ڈار کا 30 جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 30 جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان میں سود سے پاک اسلام نظام نافذ ہو۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق اسلام آباد میں قومی بچت سکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان میں سود سے پاک اسلام نظام نافذ ہو،اسی حوالے سے وفاقی شریعت کورٹ کا فیصلہ تھا کہ پانچ سال کے اندر ملکی نظام کو اسلامی بنایا جائے اور سود سے پاک کیا جائے گا جس کے خلاف سٹیٹ بینک کے علاوہ دیگر نجی بینکوں کی اپیلیں تھیں،ہم نے دو ہفتوں کے دوران ہی ان اپیلوں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا،حکومت نے فیڈرل شر یعت کورٹ کی ججمنٹ کیخلاف بینکوں کی اپیلوں کو واپس لیا،جس کے بعد گورنر سٹیٹ کی زیر سربراہی میں ایک ہائی پاور کمیٹی کا قیام کیا،جس میں بہترین سکالرز شامل ہیں،ہم نے پچھلی حکومت میں بھی اس حوالے سے اقدام کیے تھے،ہم نے ایک کامیاب تجربہ کو سامنے رکھتے ہوئے اسے دوبارہ شروع کیا،سال 2013 سے 2017میں بھی اعلیٰ اختیارات پر ایک کمیٹی بنائی تھی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، 30 جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کریں گے جو یکم جولائی کو دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 24-2023 کی منظوری دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں