ریاض(نمائندہ خصوصی )سعودی فرماں روا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے یمن میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والوں کے دوہزار لواحقین کو سعودی شاہی دعوت پر حج کرانے کی ہدایت جاری کردی،ایک ہزار افراد سعودی شہداء کے رشتہ دار اور ایک ہزار یمن کے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلمانوں کیلئے شاندار خبر،کسویٰ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا
پاکستان ٹائم کو دستیاب معلومات کے مطابق اسلامی امور کے وزیر اور حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے اس حوالے سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کا خصوصی شکریہ ادا کیا،پروگرام میں اس سال 4 ہزار 951 اسلامی شخصیات،اثر و رسوخ والے سرکردہ افراد اور شہدا فلسطین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں اور یمن اور شام کے بھائیوں کو مدعو کیا گیا،اس پروگرام کے تحت اب تک 62 ہزار سے زائد افراد کو سعودی عرب کے اخراجات پر حج کرایا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ایک پاﺅں سے معذور پاکستانی مکہ مکرمہ پہنچ گیا