مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی ) مکہ مکرمہ میں کسوی فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیارکرلیا ہے جو یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا پہلے جسے ہر سال 9 ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کسویٰ فیکٹری مسجد الحرام سے 10 منٹ کے فاصلے پر قائم ہے،وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ حجاج کرام کی تعداد وبائی مرض سے پہلے کی سطح پر لوٹ آئی ہے، اس سال حج سیزن میں عازمین حج پرعمرہ کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے۔
