کراچی (ہیلتھ رپورٹر)کانگو وائرس سے متاثر ایک اور مریض انتقال کرگیا، 30 سال کے میر کو بلوچستان سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق بلوچستان سے کانگو وائرس کے 16 مریض نجی اسپتال منتقل کیے گئے تھے۔محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے نجی اسپتال میں کانگو کے 12 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 2 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کانگو سے ایک ہفتے قبل بھی ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔