کوئٹہ (ہیلتھ رپورٹر ) کانگووائرس سے ڈاکٹروں کے بھی متاثر ہونےکا انکشاف ہوا ہے اور متاثرین میں شامل کوئٹہ سول ہسپتال کے پانچ ڈاکٹروں میں سے ایک ڈاکٹر انتقال کرگیا۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق 8 میں سے سات افراد کو تشویشناک حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ اب ایک ڈاکٹر شکراللہ انتقال کرگئے، ڈاکٹر شکراللہ تین روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔
