اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو منکی پاکس کی ادویات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، یہ ادویات انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق یہ یقین دہانی حکومت پاکستان کی درخواست پرکرائی گئی ہے، ڈبلیو ایچ او کے خط کے مطابق پاکستان کو اینٹی وائرل دوا کے 25 کورسز دیے جائیں گے۔ یادرہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے سات کیسز سامنے آچکے ہیں۔