راولپنڈی (ہیلتھ رپورٹر )راولپنڈی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 5 مریضوں کی تصدیق ہو گئی۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے 13 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ رواں برس انسداد ڈینگی قوانین پرعمل نہ کرنے پر ایک ہزار تین سو ساٹھ مقدمات درج کئے گئے ۔ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرتقریبا 24 لاکھ کے جرمانے اور338 مقامات سیل جبکہ 544 چالان کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:نوول کورونا وائرس،برطانیہ میں پہلی موت کی تصدیق ہو گئی