ہائیر ایجوکیشن کمیشن نےہونہار طلبہ کیلئے سکالرشپ پروگرام کا اعلان

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نےہونہار طلبہ کیلئے سکالرشپ پروگرام کا اعلان

اسلام آباد(ایجوکیشن رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ہونہار طالب علموں کے لئے ہنگری کے تعاون سے سکالرشپ پروگرام 25-2024 کا اعلان کردیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق یہ سکالرشپ بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی سٹڈیز میں اہل امیدواروں کو دی جائیں گی۔ ایچ ای سی کے ذرائع کے مطابق اس سکالر شپ پروگرام کے لئے ٹمپس پبلک فائونڈیشن ہنگری کا تعاون حاصل ہو گا۔اس پروگرام کو دی سٹیپنڈیم ہنگریکم سکالرشپ کا نام دیا گیاہے۔اس سکالرشپ کے لئے ایچ ای سی کے زیر اہتمام ٹیسٹ جنوری یا فروری 2024 میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں