یکم مارچ انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے

تحریر:خالد محمود خواجہ
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نیلم
اللہ تعالیٰ کے ودیعت کردہ علم کی بدولت انسان نے اس دنیا میں بے تحاچہ ترقی کی ہے۔موجودہ دور کو مشینی دور کہا جاتا ہے جہاں علم وہنر کی بدولت ٹیکنالوجی میں ترقی اس کی اپنی بربادی کا سبب بن رہی ہے۔اس لیے بین الاقوامی سطح پر عالمی اداروں کی کوششوں سے مختلف دنوں کو مخصوص کیا جاتا ہے۔یکم مارچ کو پوری دنیا میں شہری دفاع کے عالم دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔اس دن رضا کاران کی خدمات کا نہ صرف اعتراف کیا جاتاہے بلکہ رضا کاران کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جاتاہے۔شہری دفاع کے رضار عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پراس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مخلوق خدا کی خدمت کے لیے وقف کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔جنت نظیر وادی نیلم جہاں اپنے حسن وجمال کے جلوے بکھیرتی ہے وہاں اس کے ماتھے پر شہیدوں کا لہو کا خراج بھی ہے۔سنگلاخ چٹانوں،گھنے جنگلوں اور پرکیف نظاروں سے لبریز وادی اپنے اندر شہدائغازیوں اور خودار باہمت جوانوں سے بھری پڑی ہے اور رضا داروں کو ہمت کی داستان بھی اپنے اندر سموئے ہوتی ہے۔وارضی وسماوی آفات کی بدولت اس وادی کا حسن ماند پڑ جاتا ہے۔دشمن ہر وقت اس تاک میں رہتا ہے کہ وہ کس وقت وادی میں بسنے والے بہادر عوام کو نشانہ بنائے مگر ہر بار اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا چونکہ یہاں کے عوام کے حوصلوں کو پست کرنے میں ناکام رہا۔وادی نیلم کے رضاکاران کسی بھی مشکل میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے عوام کی خدمت کے لیے نکل پڑتے ہیں۔جس کی تازہ ترین مثال یہاں کے رضاکار( رانا پرویز) ہیں۔جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے خدمت خلق کو اپنا شعار بنایا اور اپنی جان قربان کردی۔یقینا رانا پرویز وادی نیلم کے جوانوں کے لیے عملی نمونہ ہیں اور ان جیسے کئی رضا کار اس تنظیم شہری دفاع میں موجود ہیں۔شہری دفاع میں رضا کارانہ خدمات سنت رسولﷺ کی پیروی ہے۔خندق کھودنا،صحابہؓ کی ٹولیاں بناکر گشت کرنا،مرہم پٹی کرنا،راستے بنانا،ہمارے نبی کریمﷺ کی سنت ہے۔شہری دفاع کی تربیت حاصل کرکے ہی ہم اپنے عوام کی بہترین خدمت کرسکتے ہیں۔وادی نیلم جیسے دور افتادہ اور پہاڑی علاقوں میں بھی سول ڈیفنس کے رضا کاروں نے حالت امن وحالت جنگ میں اپنی خدمات پیش کیں اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور کھڑے رہیں گے۔گزشتہ سال کرونا وائرس جیسی موڈی وباءکے دوران مشکل حالات میں شہری دفاع ضلع نیلم کے رضا کاروں نے عوام میں کرونا وائرس سے بچاﺅ سے متعلق آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون فراہم کیا۔تنظیم شہری ضلع نیلم میں اس وقت 250تربیت یافتہ رضا کار موجود ہیں اور ان کی تعداد میں آئے روز اضافہ کیا جارہاہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے تعلیمی اداروں میں شہری دفاع کی تربیت کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے جہاں طلباءکو ابتدائی طبی امداد ،فائرفائٹنگ،ریسکیو،خندقوں اور مورچوں کے متعلق بنیادی تربیت دی جاتی ہے۔شہری دفاع کے اس عالمی دن کے موقع پر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ملک پاکستان وآزادکشمیر میں رضا کاروں کو وطن نے جب بھی پکارا تو لہو حاضر رکھیں گے لیکن اپنے وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
نوٹ:معزز کالم نگار کی آراءسے ”پاکستان ٹائم “ کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں