کراچی (کامرس رپورٹر ) سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی، ادھر 10 گرام کے سونے کی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 471 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 1 ہزار 986 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔
