اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اکتوبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر23 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ ”پاکستان ٹائم “کے مطابق انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں پی ایس او کے 0.63 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوستمبرکے مقابلہ میں 23 فیصدزیادہ ہے، ستمبرمیں پی ایس اوکے 0.51 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پی ایس اوکے 2.54 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس اوکے 3.21ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پی ایس اوکے پٹرول کی 1.13 ملین ٹن، ہائی سپیڈ ڈیزل 1.10ملین ٹن اورفرنس آئل کی 0.09 ملین ٹن فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس اوکے 1.11ملین ٹن پٹرول،1.13 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور0.76 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان