اسلام آباد (کامرس رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹورز نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ کیلئے استعمال ہونیوالے تیل کی قیمتوں میں روپے کمی کا اعلان کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی کردی گئی، اتنی ہی کمی کوکنگ آئل کی قیمت میں ہوئی ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات سے ہو گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے بتایا تھا کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 23روپے فی کلو سے لیکر 38روپے تک کی کمی کی گئی۔