کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپےاضافےکے بعد فی تولہ2 لاکھ 13 ہزار روپے ہوگئی ،10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 771 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 613 روپے ہوگئی۔