سونا سستا ہوگیا

سونا سستا ہوگیا

کراچی(کامرس رپورٹر)ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں سات ڈالر کمی ہوئی تھی ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ8 ہزار350 ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 129 روپے کی کمی کے بعد قمیت ایک لاکھ 78 ہزار روپے 626 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں