ریاض(بیورو رپورٹ)”علم حاصل کرنے کے لئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہوتی“اس ضرب المثل کو سعودی عرب کی 110 سالہ معمر خاتون نے سچ کر دکھایا،بوڑھی اماں نے اپنی پڑھائی کو مکمل کرنے کے لیے سکول میں داخلہ لے کر سب کو دنگ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:حج کیلئے برسوں جمع کی گئی رقم دیمک کھا گئی
سعودی عرب میں ایک معمر خاتون نے پڑھائی کو مکمل کرنے کے لیے سکول میں داخلہ لے لیا، 110 سال عمر ہونے کے باوجود پڑھائی کا شوق انہیں سکول لے آیا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ تعلیم نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ویڈیو شائع کی ہے جس میں سعودی عرب کے شہربیشہ سے تعلق رکھنے والی 110سالہ نوضا القحطانی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا گیا ان کی عمر نے انہیں خواندگی کے لیے چلائی جانے والے مہم میں شامل ہونے سے نہیں روکا۔تعلیم بالغاں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی پڑھائی کے نتائج بھی اچھے ہیں،تاثراتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی 110 سالہ عمر نے انہیں بیشہ میں آگاہی اور خواندگی کے لیے گرمائی مہم میں شامل ہونے سے نہیں روکا۔
الوالدة نوضاء القحطاني من هجرة الرهوة بالأمواه ؛ لم يمنعها عمرها 110 سنة من الالتحاق بالحملة الصيفية للتوعية ومحو الأمية بالأمواه بـ #تعليم_بيشة .
جهود متفانية كان نتاجها مثمرًا ؛ حيث عبَّرت عن ذلك بمشاعر الرضا والامتنان لدولتنا المعطاءة ، ولقادتها حفظهم الله . pic.twitter.com/AJb2XhOoWj— إدارة تعليم بيشة (@MOE_BIA) August 1, 2023