کوالالمپور( مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا میں ایک خاتون نے حج کے لیے ایک گتے میں زندگی بھر پیسے جمع کئے تاہم اس گتے کو پیسوں سمیت دیمک لگ گئی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق معمر خاتون نے حج کے لئے جمع کی گئی رقم کسی بینک میں رکھنے کے بجائے گھر میں جمع کرنا زیادہ آسان سمجھا، لیکن غلطی یہ کی کہ رقم گتے کے ڈبے میں جمع کی جس کو دیمک کھا گئی، ملائیشین کرنسی میں یہ رقم 30 ہزار کے برابر تھی جو ڈالرز میں 8700 بنتی ہے۔
اس واقعے کے بعد خاتون کے پوتے خیرالاظہر نے تباہ حال نوٹوں کی تصاویرسوشل میڈیا پر شئیر کیں اوربتایا کہ کچھ نوٹ آدھے کھائے ہوئے تھے جنہیں لے کر وہ بینک گئے تھے کہ شاید اس سے کچھ رقم مل سکے، تاہم بہت سارے نوٹ تار تار ہو کر ضائع ہو چکے ہیں۔خیرالاظہر نے مزید بتایا کہ ان کی دادی کا 2024 میں حج پر جانے کا ارادہ تھا جس کے لئے وہ برسوں سے رقم جمع کر رہی تھیں، جو دیمک چند دنوں میں چٹ کرگئی۔