پرانی اداکارہ صائمہ نور فلموں کی نئی ٹیکنالوجی سے خوش

لاہور (شوبز ڈیسک) فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے،جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اب نئے موضوعات کو بھی سامنے لانا ہو گا۔
ایک انٹرویو میں صائمہ نور نے کہا کہ پاکستان فلم نگری کی بحالی کیلئے اب وہی پرانے اور گھسے پھٹے نہیں بلکہ نئے جاندار موضوعات کو اہمیت دینا ہوگی۔اداکارہ نے ملکی فلم انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال آج کل فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے،ملک میں جدید ٹیکنالوجی اور بہترین کہانی پر مبنی فلموں کی ریکارڈ توڑ کامیابی اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔صائمہ نور نے کہا کہ اگر وقت کے تقاضوں کے مطابق ہم چلتے رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے سینما گھر پھر سے آباد ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے بھارت کو شکست دینے پر میں یہ کام کروں گی‘ سحر شنواری نے حیران کن اعلان کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں