بنگلہ دیش کے بھارت کو شکست دینے پر میں یہ کام کروں گی‘ سحر شنواری نے حیران کن اعلان کردیا

بنگلہ دیش کے بھارت کو شکست دینے پر میں یہ کام کروں گی‘ سحر شنواری نے حیران کن اعلان کردیا

’کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سحرشنواری نے بھارت کیخلاف بنگلہ دیش کی حمایت کرتے ہوئے ایک انوکھا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ’انشاء اللہ میرا بنگالی بندو اگلے میچ میں ہمارا بدلہ لے گا۔ اگر بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہی تو میں ڈھاکہ جاؤں گی اوربنگالی بوائے کے ساتھ ڈنر کروں گی‘۔ پاکستان کو اب بھارت کے خلاف دوبارہ مقابلہ کرنے کے لیےسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا لیکن سحرپُرامید ہیں کہ بنگلہ دیش آج کھیلے جانے والے میچ میں جیت کر بھارت کیخلاف گرین شرٹس کی شکست کا بدلہ لے گا۔ سحر شنواری نے ایکس کا سہارا لیا اور وعدہ کیا کہ اگر ورلڈ کپ میچ میں بنگلہ نے بھارت کو شکست دی تو وہ کرکٹرز کے ساتھ ڈنر ڈیٹ کے لیے ڈھاکہ جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں