نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ویڈیو بنانے والوں کیلئے پرکشش تھمب نیل کے انتخاب میں مدد کی سہولت فراہم کردی،ویڈیو ،وی لاگ یا پوڈکاسٹ کے ایک سے زائد تھمب نیل کویوٹیوب سٹوڈیو فیصد کے لحاظ سے نمبردیگا
غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یوٹیوب سٹوڈیوویڈیو ،وی لاگ یا پوڈکاسٹ کے ایک سے زائد تھمب نیل کو اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر فیصد کے لحاظ سے نمبر دے گا اور یوں آپ بہترین تھمب نیل یا ٹائٹل کا انتخاب کرسکیں گے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ یوٹیوب اسٹوڈیو میں ’ٹیسٹ اینڈ کمپیئر‘ نامی فیچر ایک وقت میں تین تھمب نیلز میں، سب سے بہترین کا انتخاب کرسکے گا۔ اس سے ا?پ اپنے ناظرین کو متوجہ کرنے اور انہیں ویڈیو دیکھنے کی رغبت دلاسکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے اسے مثال سے بھی سمجھایا ہے،اسی مثال میں ’واچ ٹائم‘ کو بھی شامل کیا ہے جو ویڈیو کے مشہور ہونے کا ایک پیمانہ بھی ہے۔
