new offer

اوپوکا اوفینزفیسٹیول کے موقع پرصارفین کے لیے 10ہزار تک کے شاندار ڈسکاؤنٹس کا اعلان

لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک) معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈاوپو نے اپنے صارفین کے لیےOFansفیسٹیول کااعلان کیاہے جس میں اوپو کی جانب سے زبردست ڈسکاؤنٹس اور سرپرائزز دئیے جائیں گے۔ اس 11.11سیل کے موقع پر اوپونے Reno12F 4G کی خریداری پر10ہزار روپے تک کے ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیاہے جو کہ اوپو صارفین کے لیے ایک بہترین آفر ہے۔

OFansفیسٹیول کے دوران، Reno12F 4G 69,999 کی بجائے 59,999کی خصوصی قیمت پر دستیاب ہوگا۔ یہ آفر اوپو کے اپنے صارفین کو بہترین ڈیلز اور شاندارتجربہ فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ اوپوکے “Love More,Give More”کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے۔اس کے علاوہ اوپو کی جانب سے حال ہی میں ایک خصوصی پکنک ایونٹ کا بھی انعقاد کیاگیاجس میں مہمانوں کے لیے مزیدار کھانے، گیمز، اور تفریحی سرگرمیوں کابھی انعقاد کیاگیا۔

Reno12F 4G اپنی بہترین GenAI خصوصیات کے ساتھ ایک بہترین اسمارٹ فون ہے جس میں AI Eraserاور AI Studioجیسے بہترین فیچرز موجود ہیں۔ AI LinkBoostاور 360° سراؤنڈ اینٹینا سے لیس، یہ بلاتعطل براؤزنگ اور سٹریمنگ کے لیے بہترین سگنل ریسپشن کو یقینی بناتا ہے۔اس کے علاوہ Reno12 F 4G IP64 ریٹڈ آل راؤنڈ آرمر اور SGS 5-Starاسٹار پرفارمنس ملٹی سین پروٹیکشن سرٹیفیکیشن کے ساتھ آتا ہے تاکہ یہ کسی بھی صورتحال میں ایک بہترین چوائس بن سکے۔11 نومبر سے، شائقین Reno12F 4Gکی جدید خصوصیات، شاندار ڈیزائن، اور شاندار کارکردگی کا تجربہ کرنے کے لیے اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں