کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پلاٹ سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ پولیس نے کچھ ہی دیر میں قاتل کو بھی گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس فیز ایٹ میں خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سخت ناکہ بندی کی جس پر ایک مشکوک سوزوکی کو چیکنگ کے لیے روکا گیا تو اس کا ڈرائیور تسلی بخش جواب نہیں دے سکا جس پر اسے تھانے لے جاکر تفتیش کی تو اس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم زبیر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے دوست سردار کو رقم کے لین دین کے تنازع پر قتل کیا۔