روسی اداکارہ یوکرین کے حملے کی زد میں آ کر ہلاک

روسی اداکارہ یوکرین کے حملے کی زد میں آ کر ہلاک

ماسکو (شوبز ڈیسک )روسی اداکارہ پولینا مینشخ فوجیوں کے لیے تھیٹر پر پرفارم کرتے ہوئے یوکرین کے حملے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 19 نومبر کو مقبوضہ یوکرین میں روسی فوج کے اہلکاروں کی چھٹی کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اداکارہ تھیٹر پر پرفارم کر رہی تھیں کہ یوکرین کی گولہ باری کا نشانہ بن گئیں۔مقامی میڈیا کے مطابق جس وقت یوکرینی فوج کی جانب سے حملہ کیا گیا اداکارہ تھیٹر میں گانا گا رہی تھیں، حملے کی زد میں آ کر زخمی ہونے والی اداکارہ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔یوکرین کے فوجی ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ حملہ فرنٹ لائن سے تقریباً 60 کلو میٹر کے فاصلے پر کماچوو¿ گاو¿ں میں کیا گیا جس میں 20 روسی فوجی ہلاک ہوئے۔دوسری جانب روسی حکام نے تاحال اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں