ایلون مسک کی کمپنی کا راکٹ خلا میں پہنچنے کے بعد تباہ ہوگیا

 کیلفونیا (ٹیکنالوجی ڈیسک ) ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کا مریخ کے سفر کی تیاری کا دوسرا تجربہ بھی ناکام ہوگیا اور   راکٹ خلا میں پہنچنے کے بعد تباہ ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا  کے مطابق پہلے مرحلے میں راکٹ بوسٹر مرکزی راکٹ سے الگ ہوا، 148 کلومیٹر کی بلندی پر راکٹ سے رابطہ ٹوٹ گیا،اس سے پہلے اپریل میں راکٹ روانگی کے کچھ دیر بعد تباہ ہوگیا تھا۔ راکٹ کی ناکامی کی وجوہات جاننے کےلئے اسپیس ایکس اورناسا کی مشترکہ تحقیقات جاری ہیں۔تحقیقات کے بعد ہی بتایا جاسکے گا کہ تجربہ ناکام ہونے کی وجہ کیا تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں