احمدآباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کی آسٹریلوی ٹیم سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہوگئی۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 240 رنز بنا کر آل آٹ ہوگئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم نے 241 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 43ویں اوورز میں پورا کرکے فتح سمیٹ لی۔راولپنڈی ایکسپریس نے 12 اکتوبر کو آسٹریلیا کی ٹیم سے متعلق اپنے پیغام میں ایک دعوی کیا تھا جو آج سچ ثابت ہوچکا ہے۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے میچ سے پہلے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا کی ٹیم آج کا میچ ہاری تو یہ باقی کے پورے ٹورنامنٹ میں سب پر غصہ نکالے گی۔آسٹریلیا کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد شعیب اختر کی بات دست ثابت ہوگئی، انہوں نے اس بات کا اظہار اپنے سوشل میڈیا پر بھی کیا ہے۔