احمد آباد(سپورٹس ڈیسک)احمد آباد میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ کے فائنل میں فلسطین کی حمایت میں شرٹ پہنا شخص گرانڈ میں داخل ہوگیا۔
”پاکستان ٹائم ” کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل میچ اس وقت روکنا پڑا جب فری فلسطین کی شرٹ پہنے ایک نوجوان گرانڈ میں داخل ہو گیا اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی تک پہنچ گیا۔گرانڈ انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوئی اور متعلقہ شخص کو پکڑ کر گرانڈ سے باہر لے گئی۔یاد رہے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کے دوران فلسطین کا پرچم لہرایا گیا تھا، جس پر 4 شائقین کرکٹ کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔