لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق عالمی میڈیا کے مطابق لندن برینٹ آئل کی قیمت 3 ڈالر 79 سینٹس کمی کے بعد 77 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل پر آ گئی جبکہ دسمبر کے لئے امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 71 سینٹس کمی سے 72 ڈالر 95 سینٹس فی بیرل پر کیے گئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں تیل کے ذخائر میں اضافے سے تیل کی قیمت میں کمی ہوئی، امریکی خام تیل کے ذخائر میں 36 لاکھ بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔