ریاض (فارن ڈیسک ) سعودی عرب نے اسرائیلی جارحیت کے شکار غزہ کے لیے ایمبولینسز عطیہ کردیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے غزہ کیلئے مزید 2 امدادی جہاز مصر کے راستے بھیجے ہیں جو العریش ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں اور ان جہازوں میں ایمبولینسز بھی موجود ہیں، ایمبولینسز کو غزہ بھیجا جائے گا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس کے علاوہ سعودی عرب کی جانب سے مزید 17 ایمبولینسز مختلف مراحل میں غزہ بھیجی جائیں گی، یہ امداد کنگ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔