کراچی (شوبز ڈیسک)شادی کے موقع پر اپنی اہلیہ ڈاکٹر وریشہ خان کو بچھیرا (گدھے کا بچہ)بطور تحفہ دینے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق پاکستانی معروف اداکار مرحوم شبیر رانا کے بیٹے اذلان شاہ نے بیٹی کی پیدائش کی خبر مداحوں کو دیتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ 10 نومبر 2023 کو ہم اپنی زندگی کی روشنی کو گھر میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہماری بیٹی عزوہ شاہ الحمدللہ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعاں کی درخواست بھی کی ہے۔ڈاکٹر وریشہ خان نے بھی انسٹا اسٹوری شیئر کر کے اپنے مداحوں کو بیٹی کی آمد سے آگاہ کیا اور اللہ تعالی کا شکر ادا کیا ہے۔اذلان شاہ اور ڈاکٹر وریشہ خان کے یہاں بیٹی کی پیدائش
جانوروں سے لگا رکھنے والے اذلان شاہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اہلیہ ڈاکٹر وریشہ خان اور بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی طویل کیپشن لکھ کر اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مرحوم والد کو ان خوشی کے یادگار لمحوں میں یاد کر کے ان کی مغفرت کی دعا بھی کی۔واضح رہے کہ اذلان شاہ اور ڈاکٹر وریشہ خان گزشتہ برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔