اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) گلین میکسویل کے ہاتھوں آئی سی سی ورلڈکپ میں شکست نے افغان کرکٹرز کو بوکھلا کر رکھ دیااور طنز کرنا شروع کردیا، نوین الحق نے لکھا کہ پروگرام تو ابھی سے وڑگیا۔ آئی سی سی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پاکستانی آل راﺅنڈر شاداب خان ٹریننگ کے دوران آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل کے نو فٹ ورک انداز کو اپنانے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں، ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد افغان کرکٹرز کو بیٹر کے ہاتھوں 201رنز کی ناقابلِ شکست اننگز یاد آگئی اور انہوں نے پاکستانی کرکٹرز پر طنز کرنا شروع کردیا،پاکستان کو شکست دینے کے بعد کپتان بابراعظم سے بیٹ کا تحفہ لینے والے افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ویرات کوہلی کے علاوہ کئی پاکستانی کرکٹرز سے الجھنے والے نوین الحق نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کردی، جس میں لکھا کہ نو فٹ ورک لیکن!پروگرام تو ابھی سے وڑ گیا ہے(یعنی کھیل ہاتھ سے نکل گیا)۔