ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے کرکٹر شبمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔ ”پاکستان ٹائم “کے مطابق شو کے ٹیزر میں سارہ علی خان نے اپنی شبمن گِل کے ساتھ ڈیٹنگ کے بارے میں میڈیا پر پھیلی تمام خبروں کی تردید کر دی۔ا±نہوں نے ان خبروں پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ساری کی ساری دنیا غلط سارہ کے پیچھے پڑی ہے، یعنی کہ میں وہ سارہ نہیں ہوں لوگ غلط سمجھ رہے ہیں۔سارہ علی خان اپنی بہترین دوست اننیا پانڈے کے ساتھ کافی ود کرن کے سیزن 8 کی اگلی قسط میں نظر آئیں گی