ن لیگ کا مینار پاکستان میں تاریخی پاور شو، کتنے لاکھ افراد نے شرکت کی؟ سینئر تجزیہ کار حذیفہ رحمان نے حیران کن دعوی کر دیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) مینار پاکستان میں مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی چار سال بعد وطن واپسی پر مینار پاکستان تاریخی استقبال کرتے ہوئے سیاسی تجزیہ کاروں کو حیران کر دیا ہے، مینار پاکستان کے اس تاریخی پاور شو میں کتنے لاکھ افراد نے شرکت کی؟ اس بارے معروف صحافی و تجزیہ کار حذیفہ رحمان نے بڑا دعوی کردیا ہے پاکستان ٹائم کے مطابق معروف تجزیہ کار حذیفہ رحمان نے مینار پاکستان میں ن لیگ کے تاریخی جلسہ میں شرکت کی اور مرکزی کینٹینر سے پنڈال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے عوامی اجتماعات لائیو دیکھنے کا اتفاق ہوا، لیکن مینار پاکستان میں ہونے والا آج کا جلسہ بلاشبہ یہاں کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔ میلوں میل انسانی سروں کا سمندر۔۔۔ کم ازکم دس سے پندرہ لاکھ لوگوں نے آج لائیو قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا خطاب سنا۔ جتنا لوگ مینار پاکستان جلسہ گاہ میں تھے اس سے کئی گناہ زیادہ باہر سڑکوں پر موجود تھے۔ پنجاب واقعی نواز شریف کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں