ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی آل رانڈر ہردیک پانڈیا نے پاکستانی اوپنرامام الحق کو آٹ کرنے سے پہلے گیند کو منہ کے قریب لے جانے والی حرکت سے پردہ اٹھادیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ میں پانڈیا گیند کو اپنے چہرے کے قریب لے گئے اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ اس کے ساتھ کچھ کررہے ہیں، اسی گیند پر انھوں نے پاکستانی اوپنر امام الحق کو آٹ کردیا تھا۔سوشل میڈیا پر ان کی اس حرکت کے حوالے سے مختلف باتیں کی جارہی ہیں، کچھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھوں نے امام کو آٹ کرنے کی خاطر اس پر تھوک بھی لگایا۔جب اس بارے میں پانڈیا سے نشریاتی ادارے کی جانب سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں دراصل خود کو برا بھلا کہہ رہا تھا کہ مجھے زیادہ بہتر لینتھ نے ساتھ گیند کرنا چاہیے۔امام کو آٹ کرنے کے بعد پانڈیا نے انھیں باہر جانے کا اشارہ کیا، جس پر پاکستانی شائقین کی جانب سے انھیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا۔