لکھنئو (سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ 2023 ،سری لنکا کو مسلسل تیسری شکست ،آسٹریلوی ٹیم نے پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو شکست دیدی۔لکھنئو میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے210رنز کا ہدف دیا۔کوشل پریرا78اور پاتھم نسانکا61رنز بنا کر نمایاں رہے،سری لنکا کے 7 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ایڈم زامپا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،مچل اسٹارک اور پیٹ کمنزنے 2 جبکہ میکسول نے ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر35.2اوورز میں حاصل کرلیا۔جاش انگلس نے 58 رنز کی اننگز کھیلی،مچل مارش 52 اور لیبھوشیننے 40 رنز بنائے،دلشان مدھوشانکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔