سکول جاتے طالبہ کو اغوا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم پکڑے گئے

جہلم (کرائم رپورٹر) طالبہ کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانے بنانے والے تینوں ملزمان کوپولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان طالبہ کوسڑک کنارے پھینک کرفرارہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق شرمناک واقعہ سگھر پور میں ساتویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ پیش آیا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کوسکول جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا جس کوسڑک کنارے پڑا دیکھ کر شہریوں نے اطلاع کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں