دبئی سے امرتسر جانیوالے بھارتی طیارے میں مسافر کی طبیعت خراب، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی (وقائع نگار)ایئر انڈیا ایکسپریس کی دبئی سے امرتسر جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی میں میڈیکل لینڈنگ کی اور طبی امداد کے دوران بھارت کا بوئنگ 737 طیارہ 2 گھنٹے تک کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق متعلقہ پروازدبئی سے امرتسر کے روٹ پر تھی جس میں سوار مسافر کی پاکستان کی فضائی حدود میں طبیعت خراب ہوئی،پائلٹ کے رابطہ کرنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی جہاں سی اے اے کی میڈیکل ٹیم نے مسافر کا معائنہ اور علاج کیا۔ بھارت کے 50 سالہ مسافر کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی ، طبی امداد کے بعد اسے ٹریولنگ کیلئے فٹ قرار دیے جانے پر طیارہ کراچی سےدوبارہ امرتسر کیلئے ٹیک آف کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی،اسلام آباد اور لاہور سے 18 پروازیں منسوخ

اپنا تبصرہ بھیجیں