نامور ماڈل نادیہ حسین نے فیشن انڈسٹری کو مضبوط کرنے کے لئے آواز بلند کر دی

لاہور(شوبز ڈیسک )نامور ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری کو مضبوط کرنے کےلئے حکومتی سطح پر اقدامات ناگزیر ہیں‘ماڈلنگ کے شعبہ میں ہر روز نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے اگر اس کو اجاگر کر دیا جائے تو دنیا کی کوئی فیشن انڈسٹری ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف صحافی اقرار الحسن نے خوبرو خاتون اینکر سے تیسری شادی کر لی،دلہن کون ہے اور شادی کب ہوئی؟تفصیلات آ گئیں

اپنے ایک انٹرویو کے دوران نادیہ حسین نے کہاکہ بدقسمتی سے جو حالات پاکستان فلم انڈسٹری کے ہیں اس کے اثرات شوبز کے دیگر حصوں پر بھی پڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فیشن انڈسٹری میں کام کرنے کے بہت زیادہ مواقع ہیں لیکن اس کےلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت فیشن انڈسٹری کے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کےلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے جس کے لئے حکومتی سطح پر باقاعدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رباب رانا نے اپنے ممکنہ شریک حیات کی خوبیاں بتا دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں