”کچے سے ڈاکووں کی پکی صفائی کا مشن “حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

کراچی(سٹاف رپورٹر ) سندھ کابینہ نے کچے میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن اور اس ضمن میں اسلحہ خریدنے کے لیے فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ پولیس نے ارکان کو بریفنگ دی اور کہا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی ضرورت ہے، دونوں حکام نے بتایا کہ ملٹری گریڈکے اسلحہ کی خریداری کی سفارش اپیکس کمیٹی کے 5 جنوری کے اجلاس میں کی گئی تھی، ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی خریداری کے لیے 2 ارب 70 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔
سندھ کابینہ نے فنڈز منظور کرکے اسلحہ خریدنے کی بھی منظوری دے دی۔ اب کابینہ کی منظوری سے سندھ حکومت اسلحہ کی خریداری کے لیے وزارت داخلہ سے این او سی لے گی۔
سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ڈاکووں کے خلاف کچے میں مشترکہ ا?پریشن ہوگا جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج بھی حصہ لیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک مشترکہ اور پری پلان آپریشن ہوگا، آپریشن آئی جی پولیس اپنی منصوبہ بندی سے شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں