بارکھان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، درجن سے زائد زخمی

بارکھان (سٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں امن دشمنوں کا وار چل گیا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق لیویز کنٹرول روم بارکھان حبیب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ایس ایس پی بارکھان نجیب پندرانی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی سی بارکھان عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکا خیز مواد آئی ای ڈی کے ذریعے موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا تھا جس پر 2 افراد سوار تھے۔
عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں کو رکھنی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بدامنی پیدا کر رہے ہیں، ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف مزید موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ داخلہ اور پولیس کو دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں سیکیورٹی پلان کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور دیرپا امن کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ دھماکے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع خضدار میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کے اسکواڈ کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہر اٹھی ہے جس کی وجہ سے بالخصوص خبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ملک بھر میں اکثر دہشت گردی کے حملوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملوث ہے، جس کا اعتراف بھی کیا جاتا رہا ہے۔گزشتہ برس حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات میں تناو¿ کے بعد کالعدم گروہ نے جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان اور ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی دھمکی دی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں