40 سالہ گیند باز جیمز اینڈرسن کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں حاکمیت

ریاض (سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے ، جس میں 40سالہ تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے اپنی حاکمیت قائم کر لی ہے ۔
” پاکستان ٹائم“ کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے ، بیٹنگ کی بات کی جائے تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسری نشست پر براجمان ہیں ، جبکہ محمد رضوان کا 35 واں نمبر ہے ، اگر ٹی 20 کی بات کی جائے تو محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بالرز میں انگلینڈ کے 40 سالہ جیمز اینڈرسن نے 866 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ بھارت کے روی چندران ایشون 864 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 858 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ا?گئے ہیں۔
دوسری جانب آئی سی سی کی ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی20 اور ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ ون ڈے میں کپتان بابراعظم پہلے جبکہ امام الحق کا پانچواں نمبر موجود ہیں،اسی طرح ٹی20 اور ٹیسٹ میں کپتان بابراعظم تیسرے جبکہ ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔واضح رہے کہ آل راو¿نڈرز کے ٹاپ 5 پلئیرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں