یہ میری حکومت نہیں،ہماری حکومت تب ہو گی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے ،مریم نواز

لاہور(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی یوتھ نمائندوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے،مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے علیحدہ ظاہرکردیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق یوتھ نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہا تھا کہ موجودہ حکومتی کارکردگی کی ذمے دار مسلم لیگ ن نہیں ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف ہیں لیکن یہ میری حکومت نہیں ہے ، ہماری حکومت تو تب ہو گی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حکومتی ناقص کارکردگی پر اتحادیوں نے ملبہ ایک دوسرے پر گرانا شروع کر دیا ہے، اسی لیے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا ہے ۔
مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو موجودہ حالات سے بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں، اس حکومت کی کارگردگی کی ذمے داری مسلم لیگ ن پر نہیں ڈالی جا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں