ہنگامہ آرائی کیس، عدالت نے عمران خان کی ضمانت خارج کر دی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)الیکشن کمیشن کے باہر عمرا ن خان کے خلاف ہنگامہ آرائی کے کیس میں بڑی پیشرف سامنے آئی ہے ، انسداد ہشت گردی عدالت کے جج جواد عباس نے عمران خان کی ضمانت خارج کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان گزشتہ 4 ماہ سے زائد عرصہ سے عبوری ضمانت پر ہیں، عبوری ضمانت پر ملزم کی ذاتی حیثیت میں عدالت حاضری ضروری ہوتی ہے، جس پر عدالت نے آج صبح عمران خان کے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی تھی، عدالت نے عمران خان کو ڈیڑھ بجے عدالت پیش ہونے کا حکم دیا اور اب عدم پیشی پر ان کی ضمانت خارج کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں