سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائی، 9دہشت گرد گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کی جانب سے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے ، جس میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 دہشتگرد اور بھاری مقدارمیں نقصان پہنچانے والے خطرناک ہتھیار برآمد ہوا ہے ۔
” پاکستان ٹائم “ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف 10 مقدمات درج ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، چھاپوں کے دوران خودکش جیکٹ ، دھماکا خیز مواد ، ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔
سیکیورٹی حکام نے مزید بتایا کہ ملزموں سے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس ، حساس مواد پر مشتمل کتابیں بھی برآمد ہوئی ہیں، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے مختلف گروپوں سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں