چائنہ کے مشتبہ جاسوس غبارے کے بعد امریکا نے ایک اور پر اسرار چیز کو مار گرایا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) چائنہ کے مشتبہ جاسوس غبارے کے بعد امریکی فضائیہ فوج نے صدر جو بائڈن کے احکامات پر الاسکا کے شمالی ساحل میں پرواز کرنے والی نامعلوم اور پراسرارکار نما شے کو مار گرایا ہے ۔
”ڈان اخبار “نے وائٹ ہاوس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ مار گرائی جانے والی چیز سے متعلق ابھی معلومات نہیں ہیں لیکن امید ہے کہ جلد ہی اس کے ملبے کو سمندری حدود سے نکال کر معلومات اکٹھی کر لی جائیں گی۔
جان کربی نے مزید بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ اڑنے والی چیز کہاں سے آئی اور نہ ہی یہ جانتے ہیں کہ یہ چیز کس کی ملکیت ہے ،ترجمان نے بتایا کہ اڑنے والی چیز کو کینیڈا کی سرحد کے قریب مار گرایا ہے اور امریکی پائلٹ کا اندازہ تھا کہ اڑنے والی چیز میں کوئی انسان نہیں تھا۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ محکمہ دفاع کی سرگرمیوں کی مدد کے لیے الاسکا کی فضائی حدود کو بند کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں